شاہ رخ کی جانب سے مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

Published On 29 September,2023 10:35 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ولادتِ النبیﷺ کے موقع پر مسلمانوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد پیش کی ہے۔

دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان 12 ربیع الاول کو ولادت النبیﷺ کے طور پر مناتے ہیں، اس ضمن میں جلوس اور نعتیہ محافل سمیت مختلف مذہبی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں اداکار شاہ رخ خان نے لکھا کہ آئیے اس دن ایک دوسرے کے ساتھ مہربانی، ہمدردی اور نیک ہونے کی خوبیوں کا جشن منائیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سب کو عید میلاد النبیﷺ کی خوشیاں مبارک ہوں، ہر ایک کو جس سے آپ ملتے ہیں اسے گلے لگائیں۔