ایسے لڑکے سے شادی کروں گی جو نیکی کی راہ پر لے جائے: زباب رانا

Published On 12 October,2023 12:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ زباب رانا نے کہا ہے کہ ایسے لڑکے سے شادی کی خواہش ہے جو مجھے نیکی کے راستے پر لے جائے۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ زباب رانا نے اپنے کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میری شادی ایسے شخص سے ہو کہ جب میں کبھی کسی غلط راستے پر ہوں تو وہ شخص مجھے خیر کے راستے پر لے کر جائے۔

کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کام کے دوران صرف کام پر ہی دھیان دیتی ہوں، نعمان اعجاز اور سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کس کے بغیر آپ رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے زباب کا کہنا تھا کہ میں ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی۔