اذان سمیع کے نئے البم '’اذان کے آفیشل ٹریلر کے سوشل میڈیا پر چرچے

Published On 12 October,2023 12:38 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کی جان اذان سمیع خان کے نئے البم "اذان" کے آفیشل ٹریلر نے منظر عام پر آتے ہی دھوم مچادی اور سوشل میڈیا پر ہر طرف ان کے نئے البم کے چرچے ہو رہے ہیں۔

47 سیکنڈز پر مشتمل ٹریلر میں اداکارہ صنم سعید، سائرہ یوسف اور عینا خان کی مختصر جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں جبکہ اذان سمیع خان کے منفرد کردار بھی ٹریلر میں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

اس میوزک البم "ازان" کے ٹریلر کی ہدایتکاری اور پروڈکشن فلم والا پکچرز کے نبیل قریشی اور فضا علی مرزا نے کی ہے۔

علاوہ ازیں شائقین کی بے صبری بڑھاتا یہ البم 30 اکتوبر 2023 کو تمام سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔