رنبیر کپور نے ویرات کوہلی کو بائیوگرافیکل فلم میں خود کام کرنے کا مشورہ دے دیا

Published On 16 November,2023 08:37 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ سپر سٹار رنبیر کپور نے بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی کو بائیوگرافیکل فلم میں خود کام کرنے کا مشورہ دے دیا۔

انڈیا اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل کے بعد ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ کوہلی پر کوئی بائیوگرافیکل فلم بنے تو اس میں کرکٹر کو خود کام کرنا چاہئے۔

رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کئی انڈین اداکاروں سے بہتر شباہت رکھتے ہیں اور وہ اچھے ہیرو نظر آئیں گے، ویرات کوہلی کے پاس بہترین فٹنس ہے جو انہیں ایک اداکار کی شکل دیتی ہے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اپنی نئی فلم ’انیمل‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جو یکم دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔