نیویارک: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
پریانکا چوپڑا نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ میں متاثر ہونے والے فلسطینی بچوں کی حمایت میں انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔
اداکارہ نے اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) کی ایک پوسٹ کو ری شیئر کیا، پوسٹ میں یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل سے منسوب بیان تحریر تھا کہ "بچوں کو دیرپا انسانی جنگ بندی کی ضرورت ہے"۔
مذکورہ پوسٹ 2 دسمبر کو یونیسیف کی جانب سے انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی تھی جس میں غزہ کی پٹی کی موجودہ خطرناک صورتحال کے بارے میں بات کی گئی۔