لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے پچپن میں اپنا نام پسند نا ہونے کی وجہ بتا دی۔
حال ہی میں اداکارہ صنم سعید نے نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
میزبان نے اداکارہ سے بچپن میں اپنا نام پسند نہ ہونے کی وجہ پوچھی جس پر صنم کا کہنا تھا کہ میرا نام ہر گانے میں استعمال ہوتا تھا جس پر جب بھی کسی انکل آنٹی کو میرے نام کے بارے میں علم ہوتا تو وہ کوئی گانا گنگنانے لگ جاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ سکول میں مجھے کسی دوست یا بچے نے اس نام سے تنگ نہیں کیا۔
محبت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج سے 10 سال پہلے مجھے یہی لگتا تھا کہ محبت وغیرہ کچھ نہیں لیکن زندگی نے مجھے یہ بات سکھا دی ہے کہ اگر آپ کی پوری زندگی میں کوئی ایسے خیال رکھنے والا یا پھر کوئی ایسا ہو جو ہمیشہ آپ کو خود سے پہلے ترجیح دیتا ہو تو اس پر یقین کرنا چاہیے۔