لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر فلسطین کیخلاف بولنے والے صارف کو منہ توڑ جواب دے ڈالا۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے صارفین میں شعور پیدا کررہی ہیں اور اسرائیل کی منافقت اور جہالت کو پوری دنیا کے سامنے بےنقاب کررہی ہیں، ایسے میں ایک پاکستانی صارف نے اُشنا شاہ پر تنقید کی ہے کہ وہ فلسطین کے بجائے اپنے ملک پاکستان میں جاری ظلم و ستم کے لیے آواز کیوں نہیں اُٹھا رہیں؟
زوہیب نامی صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اُشنا شاہ کے اُس ٹوئٹ پر تنقید کی جس میں وہ اسرائیل کی قید میں موجود فلسطینی خواتین کے بارے میں بات کررہی تھیں۔
— Ushna Shah (@ushnashah) December 16, 2023
اس ٹوئٹ پر اُشنا شاہ خاموش نہ رہ سکیں اور صارف کے ٹوئٹ نے اداکارہ کو شدید غصہ دلایا، اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم کو بہت خارش ہورہی ہے کہ میں فلسطین کے حق میں کیوں بول رہی ہوں؟اُشنا شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھائیوں اور بہنوں مجھے معاف کردو اور ذرا یہاں سے دفع ہوجاوْ۔
اداکارہ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کئی صارفین نے اُن کی حمایت کی اور کہا کہ آپ فلسطین کے لیے بولیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔