نیلم منیر کا ٹوٹے ٹخنے کیساتھ ریمپ پر واک کا انکشاف

Published On 17 December,2023 10:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے ٹوٹے ہوئے ٹخنے کےباوجود ’برائیڈل کیٹیور وِیک 2023‘ میں ریمپ پر واک کی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں جاری ’برائیڈل کیٹیور وِیک 2023‘ میں نیلم منیر،مہوش حیات، طوبیٰ انور، کنزہ ہاشمی، جویرہ سعود سمیت دیگر فنکاروں نے معروف ڈیزائنرز کے لیے ریمپ پر واک کی۔

برائیڈل کیٹیور وِیک میں واک کے بعد نیلم منیر نے اپنے آفیشنل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی سیلفی پوسٹ کی، سیلفی میں وہ اُسی عروسی لباس میں ملبوس ہیں جس میں اُنہوں نے واک کی تھی۔

نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ برائیڈل کیٹیور وِیک کی فائنل واک سے قبل اُن کے ٹخنے میں فریکچر ہوگیا تھا لیکن اس کے باوجود اُنہوں نے زخمی ٹخنے کے ساتھ واک کی۔اداکارہ نے کہا کہ وہ یہ پوسٹ صرف اس لیے کررہی ہیں تاکہ ہر ہم ایک کے کام اور محنت کے لیے اُس کی حوصلہ افزائی کریں۔

 

اُنہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں چاہے کوئی بھی مشکل آجائے، آپ کو اللہ پر بھروسہ رکھ کر آگے بڑھتے رہنا ہے، کبھی ہمت نہیں ہارنی اور ہمیشہ مضبوط رہنا ہے۔