لاہور: (دنیا نیوز) معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ انسان کا اندر امیر ہوجائے تو منفی سوچ ختم ہوجاتی ہے۔
مشہور مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں مؤثر ابلاغ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین کرنے کا جذبہ اخلاقی گراوٹ کی نشانی ہے، کسی کو کمتر سمجھنا بھی نفسیاتی خرابی کی وجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صبر ، درگزر اور سننا اچھے ابلاغ کی نشانی ہے، دنیا کا سب سے بڑا استاد انسان کے اندر ہوتاہے۔
کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال نے سیشن کے اختتام پر خلیل الرحمان قمر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔