لاہور میں برائیڈل شو، اداکار احسن خان نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹر بلند کردیا

Published On 17 December,2023 10:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے لاہور میں برائیڈل شو میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پوسٹر بلند کردیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں جاری رنگا رنگ برائیڈل شو کے دوسرے روز ریمپ پراس وقت فلسطین کی آزادی کے گیت گونجنے لگے جب نامور ماڈل اور اداکار احسن خان ریمپ پر آئے اور انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس پلے کارڈ پر ’ہر فلسطینی کے لئے گھر‘ اور ’پیس فار فلسطین‘ کے نعرے درج تھے۔