منساء ملک کی 'ٹیٹو' کیساتھ نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Published On 19 December,2023 01:31 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ منساء ملک نے اپنے جسم پر 'ٹیٹو' کی نمائش کر کے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

حال ہی میں منساء ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ منساء ملک سیاہ چولی لہنگا زیب تن کیے ہوئے حسن کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہیں۔

ہلکے میک اپ کے انتخاب کے ساتھ دسمبر کی یخ بستہ ہواؤں میں کھلی زلفیں لہراتی اور اپنے خوبصورتی کے جلوے بکھیرتی اداکارہ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

تاہم جہاں منساء ملک کے حسن میں گرویدہ مداح ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے وہیں چند مداحوں نے اداکارہ کی کمر پر سانپ سے مشابہت رکھتا ٹیٹو دیکھ کر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔