لاہور: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر صندل خٹک نے خیبر پختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔
صندل خٹک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں ابھی نہیں بتا سکتی، میرے آبائی علاقے میں مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے میدان میں نکلی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو با اختیار بنانا میرا مقصد ہوگا، گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن وہاں گیس نہیں ملتی، خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے، ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑ دی گئی ہیں۔
صندل خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس عوام کی سپورٹ ہے۔