اے این پی کی وکٹ گر گئی، پشاور کے سٹی صدر عابداللہ پیپلزپارٹی میں شامل

Published On 24 December,2023 05:45 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پی پی پی نے اے این پی کی وکٹ گرادی، اے این پی پشاور سٹی کے صدر عابد اللہ نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

عابداللہ نے کہا کہ پی پی پی نے دعوت دی اس کو قبول کرتا ہوں، پی پی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ظاہر علی شاہ نے کہا کہ عابداللہ کو پی پی پی میں خوش آمدید کہتے ہیں، عابد اللہ کو وہی عزت دیں گے جس کے حقدار ہیں۔

پی پی پی ڈویژنل صدر مصباح الدین نے کہا کہ جے یو آئی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری ہے، ظاہرشاہ نے کہا کہ ارباب عالمگیر خاندان پی پی پی کا حصہ تھا اور رہے گا، ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے تو ٹھیک ورنہ سب الیکشن لڑیں گے۔