ہم نوازشریف کی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑنے آئے ہیں: عابد شیر

Published On 24 December,2023 06:19 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا کہ ہم نوازشریف کی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑنے آئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے روایتی حریف ہیں، تمام معزز جماعتوں کے مقابلے میں الیکشن لڑرہے ہیں، ہم سائفر کی نہیں کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑنے آئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان سے اندھیرے دور کئے، آئندہ بھی اقتدار میں آکر ملکی مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔