ایمن سلیم نے اپنے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

Published On 25 December,2023 05:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے اپنے نکاح کی ویڈیو مداحوں کیساتھ شیئر کردی۔

ایمن سلیم نے اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئرکرنے کے بعد اب جذباتی اور دل کو چھو لینے والے لمحات شیئر کیے ہیں،شیئر کی گئی ویڈیو میں ایمن سلیم کو کبھی جذبات میں بہہ کر روتے ہوئے تو کبھی ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کے نکاح کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نکاح کے بعد اپنے دولہا سے مل رہی ہیں، اس دوران ایمن سلیم کے چہرے پر غیر یقینی کے سے تاثرات بھی عیاں ہیں جبکہ کبھی وہ اپنی قسمت پر رشک کرتی نظر آ رہی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایمن سلیم کی خوبصورتی کی تعریفوں، نئے جوڑے کو دعاؤں اور اِن کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔