لاہور: (ویب ڈیسک) مقبول ٹی وی میزبان، اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ جلد سکرین شیئر کرنے کا عندیہ دے دیا۔
حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات سمیت ہانیہ عامر سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے ہانیہ عامر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ انتہائی خوبصورت بھی ہیں اور ہانیہ خوبصورتی و ذہانت کا امتزاج ہیں۔
اداکار نے کہا کہ میں کافی عرصہ سے ہانیہ کو کہتا آ رہا تھا کہ وہ بڑی ہوجائیں تو میں ان کے ساتھ کام کروں گا اور اب وہ بڑی ہو چکی ہیں۔
فہد کا کہنا تھا کہ میں اور ہانیہ جلد ایک ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے، ہم دونوں ایک ساتھ کسی فلم میں بھی دکھائی دے سکتے ہیں، ہم ایک پراجیکٹ پر اکٹھے کام کررہے ہیں تاہم فی الحال اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتاؤں گا۔