ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کامیڈی ڈراما فلم ’’ڈنکی‘‘ نے200 کروڑ سے زائد بزنس کرلیا۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق راج کمار ہیرانی کی فلم نے دوسرے دن 21 کروڑ تک کا بزنس کیا ہے اور یہ پہلے دن کے بزنس سے 25 فیصد کم تھا، پرابھاس کی فلم ’سالار‘ کی ریلیز کے بعد ’ڈنکی‘ کا بزنس متاثر ہوا تھا لیکن اب اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
دوسری طرف پرابھاس کی فلم ’سالار‘ نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا ہے ارر اس کا دو دن کا مجموعی بزنس 295 کروڑ تک جا پہنچا ہے۔
— Red Chillies Entertainment (@RedChilliesEnt) December 25, 2023
واضح رہے کہ ’سالار‘ ڈائریکٹر پرشانت نیل نے اس سے قبل بھی شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ سے مقابلہ کیا تھا اور ان کی فلم ’کے جی ایف‘ نے متعدد ریکارڈ قائم کیے تھے۔