ماورا حسین کا اپنی ’کرسمس پوسٹ‘ کے دفاع میں سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب

Published On 27 December,2023 07:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماورا حسین کرسمس کی مبارکباد دینے اور کرسمس کے لیے گھر میں درخت سجانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی تھیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے گھر میں کرسمس کے لیے درخت سجا رہی تھیں، پوسٹ میں ماورا حسین نے دنیا بھر کی عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ماورا حسین کی ویڈیو پر صارفین نے سخت تنقید کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کا غور سے مطالعہ کرنے کا مشورہ بھی دیا جس پر اداکارہ نے ایک صارف کو تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ دل میں ہوتا ہے وہ درخت پر نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جو کام انہوں نے کیا ہے اس سے اقلیتوں کو ساتھ شامل کرنے کا احساس ہوتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے صارفین سے کہا کہ یہ کام وہ خود کررہی ہے اس لئے ضرری نہیں کہ سب لوگ اس کام کو کریں۔