ثروت گیلانی اور فہد مرزا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Published On 27 December,2023 11:35 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر فہد مرزا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ثروت گیلانی نے اپنے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کا اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرکے کیا، اس سے قبل انہوں نے اکتوبر میں لکس اسٹائل ایوارڈ 2023 کے موقع پر اپنے ہاں تیسرے بچے کی خوشخبری سنائی تھی۔

انہوں نے ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جس میں سرمد کھوسٹ، ثناء جعفری، علی جونیجو، علینہ خان، اور صائم صادق سبھی انکے بیبی بمپ کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ 40 سالہ ثروت گیلانی بولڈ کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے 2014 میں اداکار اور معروف پلاسٹک سرجن فہد مرزا سے شادی کی تھی، اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔