لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ ارمینا خان نے کہا ہے کہ نماز نہ پڑھنے والوں سے متعلق پڑھ کر خوفزدہ ہوگئی۔
ارمینا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ والد کے انتقال کے بعد نماز پابندی سے ادا کرنا شروع کر دی، میرے والد نے نماز پابندی سے پڑھنے کی تاکید کی تھی، کوشش کرتی ہوں کہ ہر نماز وقت پر ادا کروں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ نماز نہ پڑھنے سے متعلق گزشتہ دنوں ایک پوسٹ پڑھی جس میں کہا گیا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے آپ سے نماز ادا کرنے کی توفیق چھین لی اور زندگی میں سب کچھ دے دیا تو اس کا مطلب ہے آپ کو اس دنیا میں ہی سب کچھ مل گیا آخرت میں کچھ نہیں ملے گا۔
ارمینا خان نے مزید کہا کہ یہ احساس میرے لئے بہت خوف زدہ کرنے والا تھا کہ سب کچھ دنیا میں تو مل جائے لیکن آخرت میں کچھ نہ ملے۔