پارٹی گرل دنانیر کا سالگرہ منانے کا انوکھا انداز وائرل

Published On 28 December,2023 03:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کا اپنی پیدائش کا خصوصی دن منفرد انداز میں منانا وائرل ہو گیا۔

دنانیر اپنی سالگرہ پیاروں کے ساتھ مناتے ہوئے جاپانی ڈش رامین سے اپنی محبت کا کھل کر اظہار کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اپنی سالگرہ پر دنانیر نے ناصرف کیک رامین تھیم پر بنوایا بلکہ کھانے کے مینیو میں بھی رامین کا انتخاب کیا۔

دنانیر نے اپنے مداحوں کے ساتھ جشن کی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دنانیر مبین نے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل "صنف آہن" سے کیا جس کے بعد "محبت گمشدہ میری" میں خوشحال خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔