لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ یشما گل نے دلکش لک میں اپنی ویڈیو جاری کر کے فیشن کے متوالوں کے دل میں اپنی جگہ بنالی۔
حال ہی میں یشما گل نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ دلکش لہنگا چولی پہن کر قاتلانہ ادائیں دکھاتی نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں یشما گِل نے پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کا حسین لباس پہنا ہوا ہے اور اپنی لک کو لائٹ میک اپ، کانوں میں پہنے بڑے بندوں اور زلفوں کو کھول کر مزید دلکش بنایا۔
مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں یشما گل نے بھارتی گلوکار بی پراک کے گانے "زہرہ جبین" کے الفاظ لکھے اور اسی گانے کو اپنی ویڈیو کے ساتھ بھی لگایا ہے۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے کیپشن میں سوشل میڈیا صارفین محبت کی برسات کرتے نظر آرہے ہیں۔