لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول، باصلاحیت و سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ ہمیں تماشہ دیکھنے کی عادت ہوگئی ہے۔
سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
ثانیہ سعید نے کہا کہ ہم آگے نہیں بڑھ رہے، ہمیں بس تماشہ دیکھنے اور تماشہ بنانے کی عادت ہے، کون کیا کر رہا ہے، کیا کھا رہا ہے، کیا پہن رہا ہے، دوسرے کی زندگی میں کیا چل رہا ہے یہ سب ہمیں جاننے کی عادت ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں جب سیٹ پر جاتی ہوں تو بہت زیادہ پروٹوکول ملتا ہے جس سے مجھے الجھن ہوتی ہے، بعض دفعہ مجھے کہنا پڑتا ہے کہ اگر مجھے کچھ چاہیے ہوگا تو میں کہہ دوں گی، ہمیں نارمل رہنا چاہیے۔