میرے والد کو ماڈلنگ کرنا پسند نہیں تھا : اداکارہ کریتی سینن

Published On 14 March,2024 03:42 pm

نیو دہلی (ویب ڈیسک)بالی وڈ کی اداکارہ کریتی سینن کا کہنا ہے کہ اُن کے والد کو ماڈلنگ کرنا پسند نہیں تھا۔

شوبز ویب سائٹ کے مشہور چیٹ شو میں بات کرتے ہوئے کریتی سینن نے بطور ماڈل اپنی زندگی کے آغاز کے دنوں کی بات کی اور اس بات کا انکشاف کیا کہ جب وہ ماڈلنگ کا آغاز کر رہی تھیں تو اُن کے والد اس حق میں نہیں تھے۔

کریتی سینن نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے ماڈلنگ کا آغاز کیا تو میرے والد اس کے خلاف تھے، وہ کہتے تھے کہ ماڈلنگ میری پڑھائی میں رکاوٹ ڈالے گی، کیا فائدہ ہے؟ یہ پڑھنے والی بچی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں بہت زیادہ پڑھائی کرنے والی بچی تھی اور اس کے باوجود میں ماڈل بننا چاہتی تھی لیکن آپ جب پروفیشنل طور پر ماڈلنگ شروع کرتے ہیں تو وہ آپ کے والدین سے کنٹریکٹ پر دستخط کرواتے ہیں کیونکہ آپ کی عمر کافی چھوٹی ہوتی ہے۔