انیل کپور کا 'ہاؤس فل 5' کا حصہ بننے سے انکار

Published On 19 May,2024 11:33 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف اداکار انیل کپور نے بلاک بسٹر کامیڈی سیریز ’ہاؤس فل‘ کے پانچویں پارٹ کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو اپنی فیس کی حوالے سے مسئلہ تھا اور معاملات طے نہ پانے پر انہوں نے سیریز کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم میں نانا پاٹیکر اور انیل کپور کا کردار بہت اہم تھا اور انیل کپور کے جانے کے بعد فلم کی کہانی میں تبدیلی کا امکان ہے، دوسری جانب اداکار ارجن رام پال بھی 14 برس بعد کامیڈی فرنچائز کا دوبارہ حصہ بننے جارہے ہیں۔

’ہاؤس فل5‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس اگست سے ہوگا اور برطانیہ میں ایک لمبے عرصے تک شوٹنگ شیڈول کی گئی ہے۔