لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ملائیکہ ریاض نے کسی امیر شخص سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
حال ہی میں اداکارہ ملائیکہ ریاض نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پروگرام کے دوران اپنے ہمسفر میں پائی جانیوالی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لڑکا چاہیے جو مجھے انڈسٹری میں رہنے کیلئے سپورٹ کرسکے، لڑکا فیملی کے ساتھ رہنے والا ہو کیوں کہ میں اکیلی نہیں رہ سکتی۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی بلکہ میرا ہمسفر امیر ہونا چاہیے تاہم ابھی میں کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں نہیں ہوں۔
شوبز کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ کے شعبے میں مجھے خاص مزہ نہیں آیا اسی لئے میں ڈرامہ انڈسٹری میں داخل ہوئی، اپنی تعلیم مکمل نہ کرنے کا بہت افسوس ہے۔