لاہور:(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ صاحبہ نے شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ صاحبہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد کام نہ کرنے کا فیصلہ میرا اور میرے شوہر اداکار جان ریمبو کا تھا پھر شادی کے بعد بچوں کی تعلیم و تربیت میں نے خود کی اور ان پر زیادہ وقت دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی کے بچوں کی طرف جب میں نے دیکھا تو مجھے اپنے کیریئر سے دوری کی مصلحت سمجھ آئی، میں اپنے بیٹوں کیلئے لڑکا ہوں اور ہم کھانے پینے اور شاپنگ کرنے ایک ساتھ جاتے ہیں جبکہ شوہر گھر پر رہنا پسند کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سب میرے بچوں کی تربیت کی تعریف کرتے ہیں تو مجھے خوشی ہوتی ہے۔
صاحبہ نے مزید کہا کہ اب بچے بڑے ہوگئے ہیں تو میرے شوہر کی جانب سے بھی مجھے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور مجھے کہا ہے کہ جا کر کام کرو اس لئے میں نے کام شروع کر دیا ہے۔