ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار ارشد وارثی نے سوشل میڈیا پر اپنے فیملی فوٹو پر کمنٹس کا آپشن بند کردیا۔
بھارتی اداکار کو فلم ’کالکی 2898 AD‘ پر تبصرہ کرنے پر پرابھاس کے مداحوں کی جانب سے شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ارشد وارثی نے پرابھاس کی اداکاری کو ’جوکر‘ کہہ کر تنقید کی جس سے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہوگیا، پرابھاس کے مداحوں نے ارشد وارثی کو منفی تبصرے اور گالیاں دیں اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
بھارتی اداکار نے ٹرولنگ سے بچنے کے لئے فیملی فوٹو پر تبصرے کا آپشن بند کیا تاکہ اپنی فیملی کو نفرت انگیز تبصروں سے محفوظ رکھ سکیں۔