ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی کتاب ’Pregnancy Bible‘ کے خلاف جاری کردہ قانونی نوٹس کا جواب دے دیا۔
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کتاب کے عنوان پر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔
بھارتی اداکارہ کے وکیلوں نے واضح کیا کہ کتاب کسی کمیونٹی کی توہین کے لئے نہیں لکھی گئی جبکہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے اگلی سماعت 10 ستمبر کو مقرر کی ہے۔
واضح رہے کہ سوشل ایکٹوسٹ کرسٹوفر انتھونی نے کتاب کے عنوان کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس میں ’Bible‘ کے لفظ کو عیسائی کمیونٹی کے لئے نامناسب قرار دیا گیا۔
اداکارہ کی کتاب ’Pregnancy Bible‘ اگست 2021ء میں شائع ہوئی اور ابتدا میں بہت مقبول ہوئی تھی لیکن عنوان پر تنازع کے باعث قانونی نوٹس کا سامنا کرنا پڑا۔