کولکتہ: (ویب ڈیسک) بنگالی اداکارہ سری لیکھا مترا کو بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ گیا انہوں نے ملیالی فلم ساز رنجیت پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سری لیکھا مترا نے بتایا کہ 2009ء میں فلم کی پیش پروڈکشن کے دوران ملیالی فلم ساز رنجیت نے ان کے ساتھ نامناسب حرکات کرنے کی کوشش کی تھیں۔
بنگالی اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت رنجیت کا رویہ حد سے تجاوز کر رہا تھا اور انہوں نے ان کے کنگن، بالوں اور گردن کو چھونے کی کوشش کی، رنجیت ان کے اشاروں کا جواب حاصل کرنے کے لئے انہیں ورغلانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن انہیں یہ سب غیر مناسب لگا۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو ملیالم فلم انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کے لئے ایسے رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور یہ وہاں معمول کی بات سمجھی جاتی ہے۔
ملیالی فلم ساز رنجیت نے ان تمام الزامات کے بعد ریاستی چلچترا اکیڈمی کی چیئرمین شپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہوں نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان الزامات کو غلط ثابت کریں گے۔