ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ادکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے الگ سے نیا روپ دھار لیا، ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران نئے روپ میں نظر آنے پر مداح دیکھ کر حیران رہ گئے۔
سمانتھا کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس پر مداحوں نے تشویش کا اظہار بھی کیا، مداحوں کو سمانتھا کی پہچان میں مشکل پیش آئی اور انہوں نے ان کے وزن میں کمی پر حیرانی ظاہر کی۔
ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ سمانتھا نے ممکنہ طور پر متعدد سرجریز کروائی ہیں جس کی وجہ سے ان کی معصومیت متاثر ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ سمانتھا جلد ہی ’سٹیڈل ہنی بنی‘ نامی بھارتی سیریز میں نظر آئیں گی، جو 7 نومبر کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔