ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم ’استری 2‘ نے 15 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوکر کامیابی سمیٹتے ہوئے کئی ریکارڈ بھی بنا ڈالے اور 300 کروڑ روپے کا ہندسہ 9 دن میں عبور کر لیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کا کردار ابتدا میں اداکار وکی کوشل کو پیش کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ وکی کوشل نے اس کردار کو انورگ کشیپ کی فلم ’من مرضیاں‘ کی شوٹنگ کی وجہ سے لینے سے انکار کر دیا تھا۔
ایک تازہ انٹرویو میں وکی کوشل نے بتایا کہ انہیں ’استری‘ میں کام کے انکار پر افسوس ہے کیونکہ وہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی جبکہ انوراگ کشیپ کی فلم باکس آفس پر خاص کامیاب نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ وکی کوشل مستقبل میں چترپتی سمبھاجی مہاراج کے کردار میں نظر آئیں گے، یہ فلم ’چھوا‘ کے نام سے ہے، جس کی ہدایت کاری لکشمن اودیگر کر رہے ہیں اور اس میں رشمیکا مندانا بھی ایک اہم کردار میں شامل ہیں اور فلم 6 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔