ورلڈ کلچر فیسٹیول: آج تھیٹر پلے ’کلیو‘ رنگ جمائے گا

Published On 08 October,2024 11:13 am

کراچی: (ویب ڈیسک) آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں جاری ہے۔

38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 13ویں روز مسٹری و کامیڈی تھیٹر پلے "کلیو" حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

اس عالمی ثقافتی میلے میں دنیا کے نامور ڈانسر، تھیٹر، میوزک اور فائن آرٹ کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کراچی آ رہے ہیں، عالمی ثقافتی میلے کے 13 ویں دن آرٹس کونسل کراچی کے آڈیٹوریم 1 میں ہدایت کار فرحان عالم صدیقی برطانوی تھیٹر ڈائریکٹر جوناتھن لین کی کہانی پیش کریں گے جس کا ترجمہ روحی فاطمہ نے کیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2 نومبر تک جاری رہے گا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے