لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں لباس پر ٹرولنگ اور تنقید کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
اداکارہ یشما گل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں لباس کی وجہ سے خوب ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان پر اس قدر تنقید کی گئی کہ انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر کے سوشل میڈیا چھوڑنے کا ہی فیصلہ کرلیا تھا۔
خیال رہے کہ یشما گل نے 2018 کی فلم پرواز ہے جنون کے پریمیئر میں بولڈ جینزاور پینٹ پہن کر شرکت کی اوران کی تصاویر وائرل ہو گئی تھیں جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔