لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حریم فاروق نے سیاہ جوڑے میں دلکش اداؤں سے مداحوں کے دل موہ لیے۔
حریم فاروق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک نامور اداکارہ، ماڈل اور پروڈیوسر ہیں جو اپنی خوبصورتی، شاندار اداکاری اور منفرد فیشن سینس کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول ہیں، انہوں نے نہ صرف ڈراموں بلکہ فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ حریم فاروق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں حریم نے دلکش سیاہ مخملی لباس زیب تن کررکھا ہے، جو نہایت نفاست سے ڈیزائن کیا گیا ، لباس پر سنہری کڑھائی کا باریک اور خوبصورت کام جوڑے کو مزید منفرد اور شاندار بنا رہا ہے،حریم نے بالوں کو نفاست سے جُوڑے میں باندھا ہوا ہے ، جو اِن کے چہرے کی خوبصورتی کو نمایاں کرتا ہے۔
جیولری کی بات کریں تو حریم نے بڑے گولڈن جھمکے پہن رکھے ہیں جن میں سبز رنگ کی جھلک شامل ہے، یہ جھمکے نہ صرف ان کے لباس کے ساتھ ہم آہنگ ہیں بلکہ ان کے مجموعی انداز کو مزید دلکش بنا رہے ہیں، گہرے میک میک اپ میں نازک اداؤں کے ساتھ اداکارہ مداحوں کے دلوں پر قہر ڈھا رہی ہیں۔
تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچادی، پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس کی برسات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔