لاس اینجلس میں آتشزدگی: انجیلنا جولی نے متاثرین کیلئے اپنے گھر کے دروازے کھول دیئے

Published On 13 January,2025 06:55 am

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) لاس اینجلس میں آتشزدگی کے باعث انجلینا جولی متاثرین کی مدد میں پیش پیش رہی، ہالی ووڈ اداکارہ نے گھر کے دروازے متاثرین کیلئے کھول دیئے۔

انجلینا جولی نے سنگین صورتحال میں متاثرین کی ہر طرح سے مدد کرنے کا اعلان کر دیا، پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے بھی متاثرین کو اپنے گھر میں رہنے کی پیشکش کی۔

خوفناک آگ سے شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا، امریکی بزنس مین کا گھر معجزانہ طور پر محفوظ رہا، مالک ڈیوڈ اسٹینر نے کہا کہ میرا گھر بالکل صحیح سلامت ہے، معجزات کبھی بند نہیں ہوتے اور یہ بھی ایک معجزہ ہے۔

جنگلات میں لگنے والی آگ سے جانور بھی بڑی تعداد میں متاثر ہوئے۔، ریسکیو ٹیمیں جانوروں کو بچانے کیلئے کوشاں رہیں، محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا، گھوڑے کی ساتھیوں سے وفاداری کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔