لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار اداکار وہاج علی کےساتھ ٹی وی سکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
معروف شوبز میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان تقریباً پانچ سال بعد دوبارہ چھوٹی سکرین پر واپسی کر رہی ہیں اور اس بار وہ مقبول اداکار وہاج علی کے ہمراہ ڈرامے میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
مذکورہ ڈرامے کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوجائے گی اور اسے نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، ڈرامے کی کہانی فائزہ افتخار نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایتکاری حسام حسین نے کی ہے جو اس سے قبل متعدد ڈراموں کی ہدایتکاری کر چکے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہاج علی اور ماہرہ خان ایک ساتھ سکرین شیئر کریں گے اور مداح دونوں کی جوڑی کو ٹی وی پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔