فلسطینی فلم ’’نو آدر لینڈ‘‘ آسکر کے لیے نامزد

Published On 27 January,2025 05:04 am

غزہ: (ویب ڈیسک) فلسطینی فلم ’’نو آدر لینڈ‘‘ کو آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایت کاروں میں چار اسرائیلی باسل ادرا، ہمدان بالل، یوول ابراہم اور ریچل سزور شامل ہیں، دستاویزی فلم کی کہانی مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان عدرا کے گرد گھومتی ہے جو اسرائیلی فوج کے قبضے کے خلاف مزاحمت کر رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فلم نے پری آسکر ایوارڈز میں بھی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سینما آئی آنرز کی طرف سے بہترین فلم آئی ڈی اے کی طرف سے بہترین فلم اور ہدایت کاری کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’نو آدر لینڈ‘‘ نے برلن میں بہترین دستاویزی فلم کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔