اسرائیلی مغوی خاتون اربیل یہود کی رہائی کے لیے معاہدہ طے پا گیا

Published On 26 January,2025 11:08 pm

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی مغوی خاتون اربیل یہود کی رہائی کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اربیل یہود کو یرغمالی قیدیوں کے اگلے تبادلے سے پہلے رہا کردیا جائے گا، 30 فلسطینیوں کے بدلے اربیل یہود کو اگلے ہفتہ سے پہلے رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے اربیل یہود کی رہائی کا بہانہ بناکر لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی غزہ میں واپسی روک دی تھیں۔