غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت شروع کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی افواج مظلوم فلسطینیوں کی املاک،سڑکیں اور دیگر انفراسٹرکچر تباہ کرنے پر تل گئی، فوجی کارروائیوں کے باعث جنین پناہ گزین کیمپ رہائش کے قابل نہ رہا۔
رفاہ میں ملبہ صاف کرتے شہریوں پر اسرائیلی ہیلی کاپٹرنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 120مظلوم فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ، غزہ میں شہادتوں کی تعداد 47 ہزار 283 ہوگئی جبکہ جنگ میں 1 لاکھ 11 ہزار 472 افراد زخمی ہوئے ۔