جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا فوجی آپریشن، آباد کاروں کے حملے، 10 فلسطینی شہید

Published On 22 January,2025 06:28 am

غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی کےباوجود اسرائیل کا جنگی جنون نہ تھما، اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجی آپریشن کیا، اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں کی املاک پرحملے میں 10فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غزہ میں ملبے سے مزید 72 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوگئیں، اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی پر شدید تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسرائیلی فوج طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔