ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ کے باشندوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے آپریشن’’چیولرس نائٹ 3 ‘‘کا سب سے بڑا مرحلہ شروع کر دیا گیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت کے مطابق غزہ کے باشندوں کو امدادی امداد فراہم کرنے کے لیے آپریشن’’چیولرس نائٹ 3 ‘‘کا سب سے بڑا مرحلہ شروع کر کیا گیا ہے، اس آپریشن کے تحت گزشتہ روز 20 ٹرکوں پر مشتمل ایک امدادی قافلہ روانہ کیا گیا جس میں 200 ٹن سے زیادہ ضروری انسانی امداد شامل ہے۔
امدادی قافلے میں خوراک کا سامان، سردیوں کے کپڑے اور دیگر بنیادی ضروریات شامل ہیں، جس کا مقصد خطے میں سنگین انسانی حالات سے متاثرہ خاندانوں کو فوری مدد فراہم کرنا ہے۔
یو اے ای کے امدادی مشن کے سربراہ حماد النیادی نے زور دیا کہ آپریشن چیولرس نائٹ 3 فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے متحدہ عرب امارات کے مستقل عزم کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نےبتایا کہ آج تک، اس آپریشن نے غزہ تک 156 امدادی قافلوں کے ذریعے تقریباً 29,784 ٹن انسانی امداد پہنچائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن’’چیولرس نائٹ 3 ‘‘فلسطینی عوام کو 441 دنوں سے 500 سے زائد ایئر لفٹوں، پانچ سٹریٹجک ٹرانسپورٹ بحری جہازوں اور مصر سے غزہ تک 2,500 ٹرکوں کے ذریعے انسانی امداد پہنچا رہا ہے۔