غزہ: 15 ماہ بعد سکون کی پہلی رات، کئی خاندانوں کی طویل جدائی کے بعد اپنوں سے ملاقات

Published On 21 January,2025 01:19 am

غزہ: (دنیا نیوز) 15 ماہ کی قتل وغارت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں فلسطینیوں کی پہلی پرسکون رات گزری، بمباری کا ڈر ختم، کئی خاندانوں کی طویل جدائی کے بعد اپنوں سے ملاقات ہوئی۔

بے گھر فلسطینی ضروری خوراک اور طبی امداد کی فراہمی کے منتظر رہے، جنگ بندی کے دوران روزانہ 600 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی گئی، واضح رہے کہ 90 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا گیا جس کا شاندار استقبال کیا گیا، 3 اسرائیلی خواتین قیدی بھی گھروں کو پہنچ گئیں۔

معاہدے کے مطابق 42 دن تک غزہ کی پٹی پر کوئی حملہ نہیں ہوگا، حماس کے مطابق قیدیوں کا اگلا تبادلہ 25 جنوری کو ہوگا، دوسرے مرحلے میں 33 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اسرائیلی جیلوں سے 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو واپس غزہ لایا جائے گا۔