غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فورسز کے غزہ کے مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں، صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 33 فلسطینی شہید،122 زخمی ہو چکے ہیں۔
یونیسیف کے مطابق 15 ماہ کی خون ریز جنگ میں روزانہ 35 فلسطینی بچے اسرائیلی بربریت کا نشانہ بنے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 46 ہزار 899 ہوگئی، 1 لاکھ 10 ہزار725 زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب کابینہ کے بعد اسرائیلی حکومت نے بھی غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدہ اتوار کی شام 6 بج کر 30 منٹ پر نافذ العمل ہو جائے گا۔
فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد غزہ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔