ناکامی کی ذمے داری قبول، اسرائیلی آرمی چیف کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

Published On 21 January,2025 10:03 pm

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے مستعفی ہونے کے فیصلے سے وزارت دفاع کو آگاہ کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے اپنے مستعفی ہونے کے خط میں لکھا کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں دفائی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے وقت میں جا رہے ہیں جب فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، اسرائیلی آرمی چیف کی مدت ملازمت مارچ میں ختم ہو رہی ہے۔