'ماورا امیر ہو گئیں'! شادی کی تصاویر وائرل

Published On 06 February,2025 08:25 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو معروف نام اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

ماورا حسین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں، ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی یہ تصاویر لاہور کے شاہی قلعے میں لی گئی ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں ماورا نے لکھا کہ ’اور تمام افراتفری کے درمیان میں نے آپ کو پالیا‘، ساتھ ہی ماورا نے نکاح کی تاریخ لکھتے ہوئے ’ماورا امیر ہو گئی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اس سے قبل شوبز کی خبروں پر خاص نظر رکھنے والے میڈیا پرسن نے ماورا اور امیر کی شادی رواں ماہ فروری میں ہونے کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز لاہور اور اسلام آباد میں ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں ماورا حسین نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امیر گیلانی ایک زبردست انسان ہیں اور ہم دونوں بہت گہرے دوست ہیں اور اگر دو دوست آپس میں شادی کرنا چاہیں تو شادی بھی کر سکتے ہیں۔

اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی جوڑی کو 2020 میں آن ایئر ہونے والے ڈرامے ثبات اور پھر 2023 کے ڈرامے نیم میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔

یہ جوڑی صرف آن سکرین ہی نہیں بلکہ آف سکرین بھی اکثر و بیشتر تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دیتی ہے، ان دونوں نے غیر ملکی جامعات سے وکالت کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے اور دونوں کلاس فیلوز بھی رہ چکے ہیں۔