لاہور: (سامیا سعید) الحمرا ہال لاہور میں جاری فیض فیسٹیول ادب، ثقافت، موسیقی اور فکری مکالمے کی خوبصورت یادیں چھوڑ کر اختتام پذیرہوگیا۔
تین روزہ فیض فیسٹیول میں ادیبوں، شاعروں، دانشوروں، فنکاروں اور عوام نے بھرپور شرکت کی، فیسٹیول میں آخری روز 20 سے زائد سیشنز منعقد کیے گئے جن میں ادب، سیاست، سماج، فلم، تاریخ، ثقافت جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
فیض فیسٹیول میں ساز وآوازکا جادو بھی سر چڑھ کر بولا، میلے میں لگے بک سٹالز پر لوگ اپنی پسندیدہ کتابیں خریدتے رہےجبکہ فوڈ سٹالز نے بھی فیض فیسٹیول کی رونقوں کو مزید بڑھایا، باذوق افراد کیلئے مشاعرے کا بھی اہتمام تھا۔
فیسٹول میں آئے شرکاء کا کہنا تھا کہ میلے میں آکر انہیں اردو ادب اور فیض جیسے عظیم شاعروں کو مزید قریب سے جاننے کا موقع ملا۔