لاہور : (ویب ڈیسک) پاپ سنگر حسن رحیم نے بھارتی حملے کے نتیجے میں بچوں کی شہادت پر بھارت میں منائی گئی خوشی پر بھارتیوں کو کھری کھری سنا دی۔
ایک ویڈیو میں حسن رحیم کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ پاکستان پہلگام واقعے میں قصوروار ہے یا نہیں کیونکہ جب بھارت کے پاکستان پر لگائے گئے الزام کا ثبوت مانگا گیا تو وہ نہیں ملا۔
حسن رحیم کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ بھارت کے حملے میں ایک بچہ شہید ہوا جس پر میں نے بھارتی قوم کا ردعمل دیکھاکہ آپ کی آدھی سے زیادہ عوام خوشی منا رہی ہے۔
پاپ سنگر نے بھارتیوں کو پہلگام حملے پر پاکستانیوں کا ردعمل یاد دلاتے ہوئے مزید کہا کہ جب پہلگام حملہ ہوا تو ہر پاکستانی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گرد واقعہ قرار دیا تھا اور بتایا تھا کہ پاکستان کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔