لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سٹارزجنت مرزا اور علشبہ انجم اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئیں۔
جنت مرزا نے اپنے خاندان کے ہمراہ حج کے بابرکت سفر کا آغاز کر دیا ہے جس کی ویڈیوانہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، جنت مرزا اپنی ہمشیرہ علشبہ انجم اور والدین کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوئیں۔
جنت مرزا کے مداح ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں، انسٹاگرام پر جنت کے 6.1 ملین اور ٹک ٹاک پر 25.6 ملین فالورز ہیں،ان کی بہن علشبہ انجم اور وہ اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور دلکش فوٹو شوٹس کی وجہ سے مشہور ہیں۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے جنت اور علشبہ کی پوسٹ پر تنقیدی تبصرے کرتے ہوئےحج روانگی پر ان کےمیک اپ اور سپانسر شپ سے متعلق سوالات کیےجبکہ دیگر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات کو قبول فرمائے۔