کیریئر کے پیچھے شادی نہ چھوڑیں، لڑکا پسند آئے تو ہاں کردیں: اریبہ حبیب

Published On 27 May,2025 11:41 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وماڈل اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو کیریئر بنانے کی دوڑ میں شادی کے فیصلے میں غیر ضروری تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

معروف اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکیوں کو اگر کوئی مناسب لڑکا پسند آ جائے تو رشتہ ازدواج میں بندھ جانا بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیریئرکا بڑا حصہ ماڈلنگ میں گزارا اور جتنا کام کرنا تھا کر چکی ہوں، اب وہ صرف ایسے ڈراموں میں کام کروں گی جن میں کردار معیاری اور منفرد ہو۔

اریبہ حبیب نے مزید کہا ہے کہ کہ شادی کے بعد شعوری طور پر سکرین پر کم نظر آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ فنکارانہ جذبے کے تحت مستقبل میں بھی اچھے پروجیکٹس کا حصہ بنتی رہیں گی۔